جب حضرت عیسیٰ ؑ نے بارش کی دعا کی ۔۔۔۔ پڑھیے خدا کی رحمت کا انمول واقعہ

2018 ,فروری 13



لاہور (مہرماہ رپورٹ)ایک مرتبہ حضرت عیسی بن مریم علی نبینا وعلیہما الصلوة والسلام شہر سے باہر تشریف لاےء تاکہ لوگوں کے لئے بارش طلب کریں . لیکن اللہ نے وحی فرمائ اے عیسی . بارش کا مطالبہ نہ کرو کیونکہ تمہارے ساتهہ خطا کار ہیں حضرت عیسی علیہ السلام نے انہیں اس بات کی خبر دی

اور اعلان فرمایا کہ ہمارے ساتهہ جو بهی گنہگار ہے وہ جدا ہوجاےء یہ سن کر صرف ایک آدمی بچا جس کی ایک آنکهہ تهی باقی سب چلے گئے آپ نے اس سے پوچها . ؟تم کیوں نہیں گئے اس نے عرض کی اے روح اللہ (علیہ السلام ) میں نے ایک لمحہ بهی اللہ کی نافرمانی نہیں کی ، ہاں ایک دن بلا ارادہ ایک عورت کے پاوں پر نظر پڑی تو میں نے اپنی ایک آنکهہ نکال دی . اگر دوسری آنکهہ بهی پڑتی تو اسے بهیپڑتی تو اسے بهی نکال پهینکتا ۔

یہ سن کر حضرت عیسی علیہ السلام رونے لگ گئے یہاں تک کہ آنسووں سے ریش مبارک تر ہو گئ .. پهر فرمایا ہمارے لئے دعا کرو تو ساری زندگی گناہوں سے بچتا رہا ہے . چنانچہ وہ بارگاہ خداوندی میں عرض گزار ہوا . اے ہمارے پروردگا ر تو نے ہمیں پیدا فرمایا اور تو ہی ہمارے رزق کا کفیل ہے . ہمیں باران رحمت عطا فرما ابهی وہ شخص دعا سے فارغ بهی نہ ہونے پایا تها کہ ایسی بارش آئ گویا آسمان پهٹ پڑا ہو

متعلقہ خبریں