معاذ اللہ معاذ اللہ ، قادیانیوں نے گوگل پلے سٹور پر تحریف شدہ قرآن پاک اپ لوڈ کر دیا

2019 ,اپریل 11



 

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے گوگل پلے سٹور پر قادیانی کمیونٹی کی جانب سے قرآن پاک اپ لوڈ کرنے کے خلاف درخواست پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج (جمعرات ) ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس قاسم خان نے شہری بلال ریاض شیخ کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست میں وزارت داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل کو فریق بنایا گیا ہے۔وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اللہ پاک نے قرآن پاک میں واضح طور پر حکم دیا ہے کہ حضرت محمد آخری نبی ہیں،تمام مسلمانوں کا ایمان ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں مگر گوگل پلے سٹور پر احمدی کمیونٹی کا اپ لوڈ کیا گیا قرآن پاک ترمیم شدہ ہے، مسلمانوں کو گمراہ کرنے کیلئے ترمیمی قرآن گوگل پلے سٹور پر اپ لوڈ کیا ہے،ایف آئی اے کو مذکورہ قرآن پاک گوگل پلے سٹور سے ہٹانے کی درخواست دے رکھی ہے،شوشل میڈیا اور مبینہ وہیب ساہیٹ پر قرآن پاک کی بے حرمتی کی جارہی ہے،قرآن پاک کی اس خود ساختہ بے حرمتی پر حکومتی ادارے اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی خاموش ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ان خود ساختہ ویب سائٹس اور شوشل میڈیا کو بلاک کرنے ،گوگل پلے سٹور سے احمدیہ کمیونٹی کا اپ لوڈ کیا گیا قرآن ہٹانے اور احمدیوں کا ترمیمی قرآن نہ ہٹانے والوں کیخلاف کارروائی کا بھی حکم دیا جائے۔عدالت نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج (جمعرات ) ریکارڈ سمیت طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں