وزیراعظم نے شہید نعیم راشد کی بیوہ کی بہادری کو سراہتے ہوئے انٹرویو کا ویڈیو کلپ شیئرکردیا

2019 ,مارچ 20



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک): وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملے میں شہید پاکستانی نعیم راشد کی اہلیہ کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ’ نعیم راشد شہید کی اہلیہ کے الفاظ سے عالم اسلام اور غیر اسلامی دنیا، سب پر اللہ اور اس کے رسول صل اللہ علیہ وسلم پر ایمان کی حقیقی قوت کا راز کھل جانا چاہئیے۔وزیراعظم عمران خان نے شہید نعیم راشد کی بیوہ کے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا اور کہا کہ شہید کی اہلیہ کے بیان سے یہ عقیدہ بھی آشکار ہونا چاہیے کہ اللہ اور اس کے رسول صل اللہ علیہ وسلم پر ایمان انسانوں کی کایا پلٹتے ہوئے کیسے انہیں تقویت بخشتا اور محبت آشنا کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں