بزرگ خاتون نے پارلیمنٹ ہاﺅس سے نکلتے ہی بلاول کو روک لیا کیونکہ ۔ ۔ ۔وجہ ایسی کہ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا

2019 ,مئی 31



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر ایک بزرگ خاتون نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  کو  روک لیا اور انہیں نیب پیشی کے موقع پر پولیس تشدد کی شکایت کی ۔ خاتون بلاول کو  بیٹا  کہہ کر پکارتی رہیں ، بلاول نے ان کی فریاد سنی اور تسلی دی ۔ خاتون کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی قیادت کی نیب پیشی کے موقع پر پولیس اہلکاروں نے انہیں بہت مارا  جس پربلاول نے انہیں گلے  لگا  کر ہمدردی کا  اظہار  کیا اور   کہا  کہ موجودہ حکمران ظالم ہیں، یہ مدینہ کی ریاست نہیں اور بزرگ خاتون  کی خواہش پر ان کیساتھ  ایک سیلفی بھی  لی ۔

    متعلقہ خبریں