سعودی عرب کے مفتی اعظم نے حیران کن اعلان کردیا

2018 ,اگست 25



ریاض (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان میں دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینے کے حوالے سے مختلف فرقوں سے تعلق رکھنے والے علماء کی رائے بھی مختلف ہے ،ادھر پاکستانی قانون کے مطابق دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینا لازمی ہے تاہم اب سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینا ضروری نہیں۔

ایک ریڈ یو پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تعداد زوجات کے لیے پہلی بیوی شریعت کے اصولوں میں سے ایک ہے ،نبی کریم ﷺاور صحابہ کرام نے اس شریعت پر عمل کیا ۔انہوں نے کہا کہ پہلی بیوی سے اظہار محبت ،احساس برتری دلانے کی خاطر مطلع کردینا اچھی بات ہے ۔مفتی اعظم کا مزید کہنا تھا کہ شرعی علوم پر مکمل دسترس حاصل کیے بغیر فتوے دینا گناہ کبیرہ ہے ۔

متعلقہ خبریں