سالوں کا انتظارختم ۔۔ پولیس میں 10 سال بعد بھرتیاں ہی بھرتیاں ، تبدیلی سرکار نے شانداراعلان کردیا

2019 ,مئی 11



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی پولیس کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، 10 سال بعد نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی گئی۔آئی جی محمد عامر ذوالفقار کی درخواست پر وزیراعظم نے پولیس میں بھرتیوں کی منظوری دے دی، وفاقی پولیس میں 18 اے ایس آیئز اور 1200 سے زائد کانسٹیبلز بھرتی کیے جائیں گے۔ یاد رہے آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے وزیراعظم کو افرادی قوت میں کمی پر بریفنگ دی تھی۔ کابینہ ڈویژن نے بھرتی پر عائد پابندی ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا، دوسری جانب ایک یہ بھی خبر تھی کہ آئی جی اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آبادنےسیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنےکےاحکامات جاری کردئیے، آئی جی نے احکامات دیے کہ ڈی آئی جی آپریشنز تمام ڈیوٹیز اور اہلکاروں کی نگرانی ذاتی طور پر خود ہی کریں۔آئی جی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولیس سحروافطارمیں سیکیورٹی کوخصوصی طورپرالرٹ رکھے، ڈیوٹیزپرتعینات افسران و جوانوں کو تفصیلی بریفنگ دی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ داخلی وخارجی راستوں پربھی چیکنگ کومزیدموثربنایاجائے، پٹرولنگ پرتعینات افسران وجوان موونگ پوزیشنزمیں رہیں، تمام زونل افسران اپنےاپنےعلاقوں میں ڈیوٹی کی نگرانی کریں۔آئی نے اسلام آباد نے ہدایت کی کہ شہریوں کی جان ومال کاتحفظ یقینی بناناپولیس کی اولین ذمہ داری ہے، دورانِ ڈیوٹی کسی بھی قسم کی لاپراہی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور احکامات کی پابندی نہ کرنے والے اہلکاروں کو محکمہ جاتی سزا دی جائے گی، اور اب یہ خبر تھی کہ وفاقی پولیس کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، 10 سال بعد نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی گئی۔آئی جی محمد عامر ذوالفقار کی درخواست پر وزیراعظم نے پولیس میں بھرتیوں کی منظوری دے دی، وفاقی پولیس میں 18 اے ایس آیئز اور 1200 سے زائد کانسٹیبلز بھرتی کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں