شہباز گل نے حقیقت بیان کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ شہباز شریف  ہکے بکے رہ جائیں گے

2019 ,جولائی 16



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ جب ہم اقتدار میں آئیں گے تو آپ کی طرح رہیں گے ، وزیر اعظم عمران خان آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتے ہیں لیکن اس آزادی اظہار رائے پر نہیں جوملک کی سلامتی کو داﺅ پر لگادے ۔ دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ کے پانچ کیمپ آفسز بنا رکھے تھے ، کیا وہ ایک کیمپ آفس نہیں بنا سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان کو کوئی شرم نہیں ہے ، ایک طرف عوام کودوائی میسر نہیں ہے اور دوسری جانب یہ عوام کے پیسے پر عیاشیاں کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ان کو شرم آنی چاہئے جو ملک کو لوٹتے اور ذخیرہ اندوزی کرتے رہے ۔شہباز گل نے کہا کہ عمران خان نے قوم سے وعدہ کیاتھا کہ جب ہم اقتدار میں آئیں گے تو آپ کی طرح رہیں گے ، اوپر جائیں گے تو اکٹھے جائیں اور نیچے جائیں گے تواکٹھے جائیں گے اور اس سوچ کے تحت وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنا چالیس فیصد خرچہ کم کیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتے ہیں لیکن اس آزادی اظہار رائے پر نہیں جوملک کی سلامتی کو داﺅ پر لگادے۔

متعلقہ خبریں