ایک پارٹی کے سربراہ نے کہا بجٹ کو بلڈوز کیا گیا ،کیا بجٹ ایسے بلڈوز ہوتاہے؟،شاہ محمود قریشی کا آصف زرداری کے بیان پرردعمل

2019 ,جون 29



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن خارجہ پالیسی اورزراعت پر بحث کرانا چاہے تو ہم تیار ہیں ،بحث کرائیں، تو تومیں میں ،یا گالم گلوچ نہ کروائیں ،اس جذبے سے چلنا ہے تو ہم تیار ہیں۔ 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک پارٹی کے سربراہ نے کہا بجٹ کو بلڈوز کیا گیا ،کیا بجٹ ایسے بلڈوز ہوتاہے؟،حکومتی بنچز سے جب جواب آئے تو اپوزیشن کو بھی خندہ پیشانی سے سننا چاہئے، وزیر خارجہ نے کہا کہ اپوزیشن خارجہ پالیسی اورزراعت پر بحث کرانا چاہے تو ہم تیار ہیں ،بحث کرائیں، تو تومیں میں ،یا گالم گلوچ نہ کروائیں ،اس جذبے سے چلنا ہے تو ہم تیار ہیں ۔

    متعلقہ خبریں