اندرون ملک فضائی سفر کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری ،کرایوں میں 20ہزار روپے تک کمی

2019 ,جولائی 16



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) اندرون ملک فضائی سفر کے کرایوں میں 20 ہزار روپے تک کمی ہوگئی،کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کا دوطرفہ کرایہ 35 سے 40 ہزار روپے کا ہوگیا۔کرائے میں کمی کی وجہ ڈومیسٹک آپریشن میں نجی ائیرلائن کے دو نئے طیاروں کی شمولیت بتائی گئی ہے۔

ائیربلیو کے ترجمان کے مطابق دو نئے ائیربس اے 320 طیارے ائیربلیو کے فضائی بیڑے میں شامل کئے گئے ہیں جو اندرون ملک پروازوں پر استعمال ہوں گے، ائیربلیو کے پاس موجود طیاروں کی تعداد اب 10 ہوگئی ہے۔ٹریول ایجنٹس یحییٰ پولانی کے مطابق کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کا دوطرفہ ٹکٹ جو کافی عرصہ سے 50 سے 60 ہزار روپے کا مل رہا تھا اب کم ہو کر 35 سے 40 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ ان میں مزید کمی کا امکان بھی ہے۔

    متعلقہ خبریں