اداکارائیں میک اپ کے بغیر کیسی لگتی ہیں؟

2018 ,جون 28



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک): اداکارائیں پاکستان کی ہوں، ہندوستان یا ہولی ووڈ کی حسینائیں ہوں، برسوں سے مختلف تقریبات یا شوز میں بہترین میک اپ کے ساتھ اعلیٰ ملبوسات میں اپنے پرستاروں کو دنگ کرتی رہتی ہیں۔عام طور پر یہ کمال پروفیشنل میک اپ آرٹسٹ دکھاتے ہیں جو ان معروف خواتین کے حسن میں اضافہ کرکے خود بھی شہرت حاصل کرلیتے ہیں۔مگر کیا آپ نے بغیر میک اپ کے ان مشہور سلیبریٹز کے چہرے دیکھے ہیں ؟ اگر نہیں تو نیچے دیکھیں اور بتائیں کہ یہ اسکرین پر نظر آنے والے چہروں سے کس حد تک مختلف ہے۔

ماہرہ خان

انسٹاگرام فوٹوز

پاکستان اور بھارت دونوں یکساں طور پر مقبول ماہرہ خان اپنی قدرتی خوبصورتی کی بناءپر جانی جاتی ہیں اور یہ ان کے انسٹاگرام سے ہی لی گئیں دو تصاویر ہیں جس کا فرق واضح ہے۔

مہوش حیات

انسٹاگرام فوٹوز

فلم ہو یا ٹی وی ڈرامے یا ماڈلنگ، مہوش حیات کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں جو تیزی سے عروج کی جانب گامزن ہیں۔

ماورا حسین

انسٹاگرام فوٹوز

ماورا حسین بھی پاکستان اور بھارت دونوں جگہوں کافی مقبول ہیں اور وہ اکثر اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

صبا قمر

انسٹاگرام فوٹوز

صبا قمر کی پہلی بولی وڈ فلم ہندی میڈیم جلد ریلیز ہونے والی ہے، حقیقی زندگی اور پردہ اسکرین میں ان میں کیا فرق ہے وہ اس تصویر میں واضح ہے۔

مایا علی

انسٹاگرام فوٹوز

مایا علی اس وقت ٹیلیویژن کی چند بڑی اداکاراﺅں میں سے ایک ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتی ہیں۔

صنم بلوچ

انسٹاگرام فوٹوز

صنم بلوچ کا نام ٹی وی ناظرین کے لیے گمنام نہیں جو اداکاری کے ساتھ ایک مارننگ شو کی میزبان بھی ہیں اور اکثر سادہ حلیے میں ہی نظر آتی ہیں۔

عائزہ خان

انسٹاگرام فوٹوز

پیارے افضل سمیت متعدد سپر ہٹ ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والی عائزہ خان شادی کے کافی عرصے بعد اب دوبارہ شوبز کی دنیا میں سرگرم ہوئی ہیں۔

حمائمہ ملک

انسٹاگرام فوٹوز

پاکستان اور بھارت دونوں جگہ کام کرنے والی حمائمہ ملک بھی سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہیں۔

سجل علی

انسٹاگرام فوٹوز

ٹیلیویژن ڈراموں کے بعد فلم نگری میں قدم رکھ کر شہرت حاصل کرنے والی سجل علی اب جلد ہی بولی وڈ ڈیبیو بھی کرنے والی ہیں۔

صنم سعید

انسٹاگرام فوٹوز

صنم سعید پاکستان کی انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں جو ٹی وی کے بعد اب فلموں میں بھی جلوہ گر ہورہی ہیں۔

عائشہ عمر

انسٹاگرام فوٹوز

کامیڈی ڈرامے بلبلے سے شہرت حاصل کرنے والی عائشہ عمر گلوکاری کے شعبے میں بھی سرگرم ہیں، تو کیا یہ حقیقی زندگی میں اپنے کرداروں سے الگ لگتی ہیں؟

عالیہ بھٹ

انسٹاگرام فوٹوز

موجودہ دور میں تیزی سے ابھرتی اداکارہ عالیہ بھٹ بغیر میک اپ اور میک اپ کے ساتھ کیسی نظر آتی ہیں، وہ اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

پرینیتی چوپڑا

انسٹا گرام فوٹوز

پرینیتی چوپڑا اصل اور اسکرین کی زندگی میں کچھ زیادہ مختلف نہیں لگتیں، جس کا ثبوت یہ تصویر ہے۔

دپیکا پڈوکون

فیس بک فوٹوز

اس وقت بولی وڈ کی سرفہرست اداکاراﺅں کا ذکر ہو تو دپیکا پڈوکون کا نام اس میں ضرور شامل ہوگا، جو اب ہولی وڈ میں بھی اپنے قدم جما رہی ہیں۔

شردھا کپور

انسٹا گرام فوٹوز

شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور بہت تیزی سے بولی وڈ میں اپنا نام بنارہی ہیں اور ان کی بیشتر فلمیں دیکھنے والوں کو پسند آئی ہیں۔

انوشکا شرما

انسٹاگرام فوٹوز

انوشکا شرما نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر بغیر میک اپ اور میک اپ کے ساتھ تصاویر کو شیئر کررکھا ہے۔

کرینہ کپور خان

انسٹاگرام فوٹوز

کرینہ کپور کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں مگر لگتا ہے کہ اصل زندگی اور پردہ اسکرین میں ان کے روپ رنگ میں کافی فرق ہے۔

کترینہ کیف

فیس بک فوٹوز

بولی وڈ کی باربی ڈول بھی بغیر میک اپ اور میک اپ کے ساتھ کافی مختلف لگتی ہیں، یقین نہیں آتا تو یہ تصویر دیکھ لیں۔

ایشوریہ رائے

انسٹاگرام فوٹوز

سابق ملکہ حسن ایشوریہ رائے کے دو انداز، آپ کی کیا رائے ہے؟

کنگنا راناوٹ

انسٹاگرام فوٹوز

بولی وڈ کوئی کہلانے والی کنگنا کو بھی بغیر میک اپ اکثر افراد کے لیے پہچاننا آسان ثابت نہیں ہوگا۔

سوناکشی سنہا

انسٹاگرام فوٹوز

سوناکشی سنہا نے فلم دبنگ سے شہرت حاصل کی اور اب کافی مصروف ہیں، کیا آپ کے خیال میں میک اپ کے بغیر وہ پردہ اسکرین سے مختلف نظر آتی ہیں؟

سونم کپور

انسٹاگرام فوٹوز

انیل کپور کی بیٹی سونم کپور مختلف طرز کے کرداروں کو ادا کرکے شہرت سمیٹنے میں کامیاب رہی، مگر کیا آپ بغیر میک اپ کے ان کو پہچان سکتے ہیں؟

متعلقہ خبریں