’’جہاں ضرورت ہوگی فوج سے کام لیا جائے گا۔۔‘‘ حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

2019 ,جون 24



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ افواج پاکستان ملک کاحصہ ہیں اور ملک کے مفاد میں جہاں بھی ان کی ضرورت محسوس ہوگی ، فوج سے کام لیا جائے گا ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قرضوں کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن بنایا جارہاہے ، انٹیلی جنس اداروں کے لوگوں کواس لئے شامل کیا جارہاہے کہ وہ جہاں جہا ں پیسے کا غلط استعمال ہواہے ، ا س کے لئے درست معلومات مہیا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سول ادارے میں اہلیت کا فقدان ہیں اور اس طرح معلومات اکٹھی نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ملک کاحصہ ہیں اور ملک کے مفاد میں جہاں بھی ان کی ضرورت محسوس ہوگی ، فوج سے کام لیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ فوج کوہم اپنے ملک کے نظام کا اہم حصہ سمجھتے ہیں اور جہاں ہم سمجھیں کہ سول اداروں میں مطلوبہ استعداد نہیں ہے فوج سے کام لیا جائیگا ۔

متعلقہ خبریں