شہبازشریف کا پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان

2019 ,جون 29



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ پارٹی فیصلہ کرچکی کہ رانا تنویر پی اے سی کے چیئرمین ہوں گے،میں پارٹی کے فیصلے کاپابندہوں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

صحافی کے سوال ”پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کااجلاس کیوں نہیں بلاتے؟“کاجواب دیتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ پارٹی فیصلہ کرچکی کہ راناتنویرپی اے سی کے چیئرمین ہوں گے،میں پارٹی کے فیصلے کاپابندہوں،انہوں نے کہا کہ پارٹی خواجہ آصف کے پارلیمانی لیڈرہونے کافیصلہ بھی کرچکی ہے۔

    متعلقہ خبریں