وزیراعظم نے آسان اقساط پر گھر حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

2019 ,جولائی 15



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گھر بنانے کے لیے آسان شرائط پر قرضوں کے لیے آرڈیننس کل جاری کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ آرڈیننس سے گھر بنانے کے لیے مالی وسائل کی فراہمی ہوسکے گی، اسکیم کامقصد ہے لوگ رجسٹر کریں، بتا سکیں ہر مہینے کہ گھر کی کتنی قسط دے سکیں گے، اس سے پتا چل سکے گا شہریوں کے پاس گھر بنانے کے اپنے کیا وسائل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 10 ہزار گھروں کے لیے قرعہ اندازی کریں گے، انگوری کے پاس شہریوں کو ڈیڑھ سال میں گھر مل سکے گا، کوئٹہ،گوادر، لاہور اور اسلام آباد میں بھی ہاو سنگ اسکیمیں شروع ہوجائیں گی، ڈیٹا اکٹھا کریں گے کہ لوگوں کو کتنے گھروں کی ضرورت ہے۔اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاوسنگ پراجیکٹ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ صفر اعشاریہ دو فیصد گھروں کے لیے فنانس ملتا ہے، صرف وہ لوگ گھرلے سکتے ہیں جن کے پاس پیسا ہو، پاکستان میں ایک کروڑ سے زیادہ گھروں کی طلب ہے، تنخواہ دار طبقہ اور گریڈ 19 سے نیچے کے سرکاری ملازمین کے گھر بنانے کے وسائل نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہاوسنگ سیکٹر میں بہت سے لوگ آنا چاہتے ہیں، یہ پہلی بار ہے کہ نچلے طبقے کو گھروں کی فراہمی میں ہاوسنگ سیکٹر آرہا ہے، کوشش ہے گھر بنانے کے لیے چھوٹی چھوٹی کمپنیاں وجود میں آسکیں، نیا پاکستان ہاو¿سنگ اسکیم شروع ہونے پر 40 صنعتوں کا پہیہ چلنا شروع ہوجائے گا۔

    متعلقہ خبریں