فردوس عاشق اعوان نے طریقہ بتادیا

2019 ,جولائی 15



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف سرخرو ہوناچاہتے ہیں تو پھر اپنے داماد اور بیٹے کو بلا کر عدالت میں پیش کرکے ،اپنے دامن پر لگے دھبوں کوکیوں نہیں دھوتے ؟ دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ نیب ڈی جی اینٹی کرپشن کوباربار لکھتی رہی کہ ہم نے تحقیقات کرنی ہیں لیکن وہ لیت لعل سے کام لیتے رہے یہاں تک کہ اس معاملے میں نیب کوکورٹ میں جانا پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر علی عمران خان نے چیک غلط نہیں دیا تھا توپھر کیوں اس کی ریکوری کی گئی؟ان کا کہنا تھا کہ علی عمران خان کی جتنی ٹی ٹیاں لگی ہیں، وہ مشترکہ اکاﺅنٹ سے گئی ہیں، اگر شہباز شریف سرخرو ہوناچاہتے ہیں تو پھر اپنے داماد اور بیٹے کو بلا کر عدالت میں پیش کرکے ،اپنے دامن پر لگے دھبوں کوکیوں نہیں دھو دیتے ؟

فردوس عاشق نے کہا کہ علی عمران اور شہباز شریف کے بیٹے کومفرور قرار دینے کیلئے قانونی پراسس چل رہاہے اور جب یہ کارروائی پوری ہوجائیگی تو پھر ان کو واپس لایاجائیگا اور شہباز شریف کے ساتھ کھڑے ہوکرعدالتوں کا سامنا کریں گے ۔

متعلقہ خبریں