لاہوراورگوادرکےحملے کے بعد اسلام آباد کی سیکیورٹی بھی ہائی الرٹ ۔۔ وفاقی دارلحکومت سے بڑی بریکنگ نیوزآگئی

2019 ,مئی 11



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آبادنےسیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنےکےاحکامات جاری کردئیے، آئی جی نے احکامات دیے کہ ڈی آئی جی آپریشنز تمام ڈیوٹیز اور اہلکاروں کی نگرانی ذاتی طور پر خود ہی کریں۔آئی جی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولیس سحروافطارمیں سیکیورٹی کوخصوصی طورپرالرٹ رکھے، ڈیوٹیزپرتعینات افسران و جوانوں کو تفصیلی بریفنگ دی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ داخلی وخارجی راستوں پربھی چیکنگ کومزیدموثربنایاجائے، پٹرولنگ پرتعینات افسران وجوان موونگ پوزیشنزمیں رہیں، تمام زونل افسران اپنےاپنےعلاقوں میں ڈیوٹی کی نگرانی کریں۔آئی نے اسلام آباد نے ہدایت کی کہ شہریوں کی جان ومال کاتحفظ یقینی بناناپولیس کی اولین ذمہ داری ہے، دورانِ ڈیوٹی کسی بھی قسم کی لاپراہی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور احکامات کی پابندی نہ کرنے والے اہلکاروں کو محکمہ جاتی سزا دی جائے گی۔یاد رہے کہ بلوچستان کے علاقے گوادر میں دہشت گردوں نے نجی ہوٹل پر حملے کی ناکام کوشش کی البتہ سیکیورٹی گارڈ نے اپنی جان پر کھیل کر دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملایا۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں پیش آنے والے واقعے کے بعد ملک کے تمام بڑے علاقوں میں سیکیورٹی الرٹ کے احکامات جاری کیے گئے، دوسری جانب یہ خبر ہے کہ وزیرداخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ ہوٹل میں کچھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، ہوٹل میں موجود تمام لوگوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا،کوئی غیرملکی موجود نہیں ہے، ہوٹل انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز سے رابطے میں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گوادر میں دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا ہے، سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ گوادر میں فائیو اسٹار ہوٹل میں دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنا دی گئی ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کی جانب بتایا گیا ہے پی سی ہوٹل میں 3حملہ آور داخل ہوگئے ہیں۔ دہشتگردوں کے پاس بھاری اسلحہ اور راکٹ لانچر بھی ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے ہوٹل کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ دھماکوں اور دہشتگردوں کی ہوٹل میں موجودگی سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز ہوٹل کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کا محاصرہ کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی ہوٹل گوادر میں 40چینی باشندے موجود ہیں جبکہ 30پاکستانی بھی موجود ہیں۔ وزیراطلاعات بلوچستان کا کہنا ہے کہ گوادر میں پی سی ہوٹل میں فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن کی تفصیلات نہیں بتا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹل کے قریب آبادی بہت کم ہے۔ لیکن اس علاقے کی سکیورٹی بہت سخت ہے۔ وزیرداخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ متعلقہ حکام ہوٹل انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز سے رابطے میں ہیں۔ ہوٹل میں کچھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، یاد رہے کہ اب خبر ہے کہ آئی جی اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آبادنےسیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنےکےاحکامات جاری کردئیے، آئی جی نے احکامات دیے کہ ڈی آئی جی آپریشنز تمام ڈیوٹیز اور اہلکاروں کی نگرانی ذاتی طور پر خود ہی کریں۔آئی جی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولیس سحروافطارمیں سیکیورٹی کوخصوصی طورپرالرٹ رکھے،

متعلقہ خبریں