رات کی بڑی بریکنگ نیوز : پاک بھارت کشیدگی بڑھتے ہی پڑوسی ملک کے وزیر خارجہ نے استعفیٰ دے دیا

2019 ,فروری 26



تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے انسٹاگرام پیج کے ذریعے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ، حکام نے تصدیق کردی،ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیر خارجہ محمد جواید ظریف کاستعفیٰ منظور نہیں کیا۔تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے استعفے کا اعلان کیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جواد ظریف کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی گئی، ان کے استعفے کی وجہ تا حال معلوم نہ ہوسکی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر استعفے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بطور وزیرخارجہ میں نے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے دوران جو بھی کمی کوتاہی کی اس پر معذرت خواہ ہوںجواد ظریف نے ایرانی عوام اور حکام کا بھی شکریہ ادا کیا، تاہم انہوں نے اچانک استعفے کے اعلان کی وجوہات نہیں بتائیں۔ دوسری طرف ایران کے صدر حسن روحانی کے چیف آف اسٹاف محمد واعظی نے واضح کردیا کہ صدر نے وزیر خارجہ محمد جواید ظریف کاستعفی منظور نہیں کیا ہے ۔واعظی نے ٹویٹ کیا صدر کی طرف سے ظریف کا استعفی منظور کرنے سے متعلق آ رہی رپورٹ بلا شبہ جھوٹی اور غلط ہے ۔ ظریف نے انسٹاگرام پیج کے ذریعے وزیر خارجہ کے عہدے سے استعفی دینے کا علان کیا تھا۔ ظریف نے عہدے پر نہ رہ پانے کے لئے معافی مانگی تھی ۔

متعلقہ خبریں