کینیڈا کو سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا۔۔۔ تفصیلات جانئیے اس خبر میں

2018 ,اگست 12



لندن (مانیٹرنگ رپورٹ) سعودی عرب اور کینیڈا کے مابین کچھ عرصہ سے تعلقات کافی کشیدہ ہیں، جس میں اب کینیڈا کو ایسا زوردار جھٹکا لگ گیا ہے کہ کینیڈین حکومت نے سوچا بھی نہ ہو گا۔

برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق سعودی عرب اور کینیڈا کے تنازعے میں کینیڈا اکیلا رہ گیا ہے اور کوئی بھی ملک اس کی حمایت میں آگے نہیں آیا، حتیٰ کہ امریکہ بھی ایک طرف ہو گیا ہے۔ کینیڈا کے سابق وزیراعظم سٹیفن ہارپر کے ساتھ بطور پالیسی ڈائریکٹر کام کرنے والی ریچل کیورن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ ’’اس بھری دنیا میں ہمارا کوئی ایک بھی دوست ملک نہیں ہے، جو اس تنازعے میں ہمارے ساتھ کھڑا ہو۔‘‘  رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ڈونلڈٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد کینیڈا اور امریکہ کے دہائیوں پر محیط قریبی تعلقات کا خاتمہ ہو گیا تھا۔ برطانیہ کے ساتھ بھی کینیڈا کے اچھے تعلقات تھے لیکن اس تنازعے میں وہ بھی خاموش ہے۔

اس معاملے پر کینیڈا کی فیڈرل لبرل پارٹی کے سابق رہنما باب رائی کا کہنا ہے کہ ’’برطانوی اور امریکی اپنا اپنا چہرہ چھپا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ہمارے تو دونوں ہی دوست ہیں، کینیڈا بھی اور سعودی عرب بھی۔‘‘ انہوں نے برطانیہ اور امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’انسانی حقوق کے معاملے پر حمایت کا شکریہ۔ ہم یقیناً تمہارے اس روئیے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔‘‘

متعلقہ خبریں