خدا مسلمانوں کو ہمیشہ فتح دیتا ہے۔۔۔۔ اسلام کا تماشہ بنانے والے ڈونلڈ ٹرمپ کوپوری دنیا میں شکست کا سامنا

نیویارک: (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے حماس کے خلاف امریکی قرارداد مسترد کردی ہے،، جو کہ فلسطین کیلئے عالمی سطح پر ایک بڑی فتح ہے ،، قرارداد کے حق میں 87، مخالفت میں 57 جب کہ 33 ممالک نے رائے شماری میں حصہ ہی نہیں لیا،، یہ قرارداد امریکہ نے اسرائیل کے کہنےپر جمع کرائی تھی،، امریکا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں حماس کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی،، قرارداد کے حق میں 87، مخالفت میں 57 جب کہ 33 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا،، جس کے بعد اس قرارداد کو مسترد کر دیا گیا ہے ،، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے قوانین کے تحت قرارداد کی منظوری کے لیے درکار 2 تہائی اکثریت حاصل نہیں ہوسکی جس کے باعث قرارداد کو مسترد کردیا گیا،، اس قرار داد کی منظوری کے لیے اسرائیل نے لابنگ کی تھی،، امریکہ نے بھی اسرائیل کے ہمراہ قرارداد کی منظوری کے لیے زبردست لابنگ کی تھی اور نکی ہیلی نے اراکین کو قرارداد کے حق میں ووٹ دینے کے لیے اراکین کو خط لکھے تھے جس میں قرارداد کی نامنظوری پر دھمکی بھی دی گئی تھی،، قرار داد اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے پیش کی تھی، نکی ہیلی اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہی ہیں اور یہ قرارداد اقوام متحدہ میں نکی ہیلی کی آخری کارروائی ہے،،ادھر امریکی قرارداد مسترد ہونے پر حماس نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور امریکی و اسرائیلی عزائم کی سخت الفاظ مذمت کی ہے، یہ فلسطین کیلئے ایک بڑی فتح ہے،،