سپیکر اسد قیصر سے متعلق ہتک آمیزبیان پربلاول کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد

2019 ,جون 29



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) سپیکراسد قیصر سے متعلق ہتک آمیزبیان پربلاول کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی، قرارداد شیریں مزاری، شفقت محمود، اسدعمر اور دیگر نے جمع کرائی۔ 

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بلاول نے سپیکر قومی اسمبلی سے متعلق ہتک آمیز الفاظ استعمال کئے، چیئرمین پیپلزپارٹی نے پریس کانفرنس میں سپیکراسد قیصر پر ذاتی حملے کئے، سپیکرسے متعلق بلاول کے ریمارکس قومی اسمبلی پر حملے کے مترادف ہیں، بلاول بھٹو کے سپیکر سے متعلق الفاظ کسی صورت قابل قبول نہیں، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو قومی اسمبلی ایوان میں معافی مانگیں۔

    متعلقہ خبریں