مقبوضہ کشمیر میں سینئر صحافی شجاعت بخاری کو قتل کردیا گیا

2018 ,جون 14



سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک): مقبوضہ کشمیر کےدارالحکومت سری نگرمیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سینئرصحافی شجاعت بخاری کو قتل کردیا۔ شجاعت بخاری سری نگرمیں اپنے دفترکےباہر گاڑی میں سوارتھے کہ  نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شجاعت بخاری  اور ان کے گارڈز شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں دم توڑ گئے۔شجاعت بخاری انگریزی اخبار’رائزنگ کشمیر‘کے ایڈیٹرانچیف تھے جب کہ اس سے قبل وہ روزنامہ’داہندو‘ کے نامہ نگارکے طور پربھی کام کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں