فواد چودھری کا رانا ثنا ءاللہ کی گرفتاری کی وجوہات سے اظہار لاعلمی

2019 ,جولائی 1



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ حکومت کوبالکل بھی نہیں پتاہے کہ رانا ثنا ءاللہ پر الزامات کیاہے؟ اور ہم کو اے این یف کی طرف سے بتایا بھی نہیں گیاہے ۔ جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ اے این ایف آزاد ادارہ ہے ، موجودہ حالات میں دباﺅ ڈالنے والی بات ہو ہی نہیں سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ راناثنا ءاللہ پر الزامات اور ثبوت کاانتظار کرناچاہئے ، خبریں میڈیا دے رہاہے اوراب کہا جائے کہ اس کی ذمہ دار حکومت ہے تویہ بات غلط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اے این ایف کاقانون کہتاہے کہ 24گھنٹے میں ملزم کومجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائیگا اور وہاں ثبوت پیش کئے جائیں گے ۔ فواد چودھری نے کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ رانا ثنا ءاللہ کیخلاف الزامات کیاہے ؟ حکومت کوبالکل بھی نہیں پتاہے کہ رانا ثنا ءاللہ پر الزامات کیاہے ؟اور ہم کو اے این یف کی طرف سے بتایا بھی نہیں گیاہے ۔

    متعلقہ خبریں