وزیراعظم کا بابراعوان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

2019 ,جون 29



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے بابر اعوان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کو مشیر پارلیمانی امور بنایا جائے گا۔  وزیراعظم عمران خان نے بابراعوان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کافیصلہ کرلیا ہے، بابراعوان کومشیربرائے پارلیمانی امور بنایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں 5 مشیروں کو رکھنے کی گنجائش ہے،بابراعوان کو عہدہ دینے کیلئے ایک مشیر کو مستعفی ہونا پڑے گا،مشیروں میں حفیظ شیخ، امین اسلم،عبدالرزاق داﺅد،عشرت حسین اور ارباب شہزاد شامل ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرپارلیمانی اموراعظم سواتی کاقلمدان تبدیل کیاجائےگا، بابراعوان پہلے بھی مشیربرائے پارلیمانی امورکے عہدے پرفائزتھے ،نندی پورکرپشن کیس میں نام آنے پربابراعوان مستعفی ہوگئے تھے۔

    متعلقہ خبریں