فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

2019 ,جولائی 15



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے کی سفارش کردی۔ان کا کہنا ہے کہ ہم کابینہ سے درخواست کررہے ہیں کہ رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرے اور حکومت ہمارے کیلنڈر کو سرکاری طور پر نافذ کرے ۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم قمری کیلنڈر کو او آئی سی میں لے کر جارہے ہیں، قمری کیلنڈر امت مسلمہ کا مشترکہ کیلنڈر ہوگا، ایران، یو اے ای اور سعودی عرب نے چاند دیکھنے والی ایپ کی تعریف کی ہے، دیگر اسلامی ممالک نے بھی ہماری کوششوں کو سراہا ہے اور اب موبائل سے ادائیگیوں کے حوالے سے کام کررہے ہیں۔ فوادی چوہدری نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون شروع کررہے ہیں، ترکی کے ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، اگر ہم سائنس و ٹیکنالوجی میں بنیاد نہیں رکھیں گے تو ترقی نہیں کرسکتے، امریکہ نے ہمیں 10 انکیوبیشن سینٹرز بنا کر دیئے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ افتخارچوہدری نے نواز شریف اور زرداری سے زیادہ ملک کو نقصان پہنچایا، ریکوڈک کے معاملے پر افتخارچوہدری اور حامد خان کو جیل میں ہونا چاہیے جب کہ نیب نواز شریف، شہباز شریف اور زرداری کے اثاثے منجمد کرے، نوازشریف کا آدھا خاندان پاکستان اور آدھا برطانیہ کا بچہ بننا چاہ رہا ہے۔

    متعلقہ خبریں