بریکنگ نیوز: سب کے دلوں پر راج کرنے والی مشہور ترین اداکارہ خوفناک حادثے کا شکار ، جسم کی متعدد ہڈیاں ٹوٹ گئیں ، مداح غم سے نڈھال

2019 ,اپریل 3



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک): بھارتی اداکارہ روحی شیلیش کمار سنگھ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتی ہوئی بیک وقت7 گاڑیوں میں جا گھسیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روحیشیلیش کمار ایک ٹی وی اداکارہ ہیں جنہوں نے حال ہی میں’کیلنڈر گرلز‘ نامی فلم سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ہے۔ممبئی پو لیس کے مطابق روحی شیلیش کمار گزشتہ روز ممبئی کے ایک علاقے میں نشے کی حالت میں تیز رفتاری سےڈرائیونگ کرتی جارہی تھیں کہ انہوں نے کار پرسے اپنا قابو کھو دیا اوربیک وقت 7 گاڑیوں میں جا گھسیں۔ان میں 4 موٹر سائیکلیں ور 3 گاڑیاں شامل ہیں۔پو لیس کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ جبکہ اداکآرہ کے بازو کی ہدی توٹ گئی جبکہ زخم بھی آئے، اس حادثے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں اداکارہ روحی اپنی گاڑی کے اِرد گرد جمع افراد سےبحث کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ویڈیو میں روحی پولیس کے خلاف بیان دیتی بھی نظر آرہی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ پولیس نے ان پر حملہ کیا تھا۔پولیس نے واضح کیا کہ اداکارہ کے خلاف کیس فائل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کیس کی تحقیقات کا بھی آغازکر دیا گیا ہے، دوسری جانب خبر یہ ہے کہ مظفر آباد کے قریب مسافر جیپ کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے تاہم ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔آزاد کشمیر کے علاقے دھیرکوٹ کے قریب مسافر جیپ موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری،حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ راستہ دشوار گزار ہونے کے سبب امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مسافر جیپ ساہلیاں سے مسافروں کو لے کر سکندرآباد جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ بلندی سے گرنے کے سبب مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں