شریف خاندان کے بچوں نے کیا پیغام پہنچایا ؟ وزیر اعظم عمران خان نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

2019 ,جولائی 1



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے بچوں نے 2 ممالک کو این آر او کا پیغام بھیجا ہے۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جس حالت میں یہ پاکستان کو چھوڑ کر گئے ہیں اور ہماری حکومت پر جیسی باتیں کرتے ہیں ان کو شرم سے ڈوب جانا چاہیے ، آپ ملک کو کنگال چھوڑ کر جارہے ہیں اور ہم سے حساب مانگ رہے ہیں۔

حسن نواز لندن میں 43 ملین پاﺅنڈ کے گھر میں رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’ شریف خاندان کے 2 بیٹوں نے 2 ممالک کو میسج بھیجے کہ کسی طرح باہر بھجوادیں، دونوں ممالک مجھے اچھی طرح جانتے ہیں اس لیے دباﺅ نہیں ڈالیں گے، کلیئر کرنا چاہتا ہوں کہ کسی بھی این آر او کیلئے کوئی سفارش نہیں چلے گی، نواز شریف باہر علاج کرانا چاہتے ہیں تو ملک کا پیسہ واپس کریں۔‘وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی سلیکٹڈ کہے یا کچھ بھی کہے انہیں فرق نہیں پڑتا ، بلاول بھٹو انگریزی زیادہ سمجھتے ہیں اس لیے وہ انہیں کہنا چاہتے ہیں ’ مائنڈ اوور میٹر۔‘

    متعلقہ خبریں