16 سال کی عمر میں میرے ساتھ زیادتی کی گئی ۔۔ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی خؤبرو اداکارہ نے بڑا انکشاف کر دیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کنگنا رناوت نے حیران کن انکشاف کیا کہ انہیں پہلی بار 16 برس کی عمر میں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا اور انہوں نے اس معاملے کا مقدمہ درج کروایا،، انھوں نے کہا کہ بچپن میں ہی ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ،،کنگنا رناوٹ نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں کس نے جنسی طور پر ہراساں کیا اور مقدمہ درج کروانے کے بعد اس شخص کے خلاف کیا کارروائی ہوئی،، تاہم انہوں نے مختصرا کہا کہ انہوں نے 16 سال میں ہی جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا مقدمہ درج کروایا،، یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کنگنا رناوٹ نے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کی شکایت کی ہو،، اس سے قبل انہوں نے فلم ساز وکاس بہل پر بھی جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا،، کنگنا رناوٹ نے اکتوبر 2018 میں دعویٰ کیا تھا کہ وکاس بہل نے انہیں ‘کوئین’ کی شوٹنگ کے دوران ہراساں کیا،،اداکارہ نے بتایا کہ اگرچہ ان کے سخت مزاج کے باعث وکاس بہل ان سے ڈرتے بھی تھے، تاہم پھر بھی وہ ایک ساتھ کام کرنے کی وجہ یومیہ بنیادوں پر دوستانہ ماحول میں ملتے رہے،، کنگنا رناوٹ کے مطابق وہ وکاس بہل سے گلے ملا کرتی تھیں اور ڈائریکٹر انہیں کافی دیر تک بانہوں کے زور سے دبا کر رکھتے تھے، یہاں تک کہ وہ اپنا چہرہ ان کی گردن کے انتہائی قریب لاکر اداکارہ کے بالوں کی خوشبو سونگھا کرتے تھے،، وکاس بہل پر کنگنا رناوٹ کے علاوہ بھی دیگر اداکاراؤں نے الزامات لگائے تھے،، کنگنا رناوٹ نے اکتوبر 2018 میں بولی وڈ کی ان معروف شخصیات پر بھی تنقید کی تھی، جو خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے معاملے پر خاموشی اختیار کیے ہوئے تھے۔