منشیات اسمگلنگ میں ملوث غیر ملکی ماڈل ٹریزا دل کی بات زبان پر لے آئی ، ایسی خواہش کا اظہار کردیا کہ بشری بی بی بھی دنگ رہ گئیں

2019 ,مارچ 13



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) منشیات اسمگلنگ کیس میں ملوث غیر ملکی ماڈل نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے والی غیر ملکی ماڈل ٹریزا کا کہنا ہے کہ انہوں نے بلاول بھٹو کو نواز شریف سے ملاقات کرتے دیکھا۔انہوں نے کہا کہ میری عمران خان سے گذارش ہے کہ وہ میرے کیس طرف توجہ دیں اور وہ عمران خان سے مل کر التجا کرنا چاہتی ہیں کہ وہ انہیں انصاف فراہم کریں۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث چیک ماڈل ٹریزا کیخلاف جاری کیس آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ کیس میں حتمی دلائل مکمل ہو گئے ہیں، چیک ماڈل کو 10 سال تک جیل کی سزا ہونے کا واضح امکان ہے۔ غیرملکی ماڈل ٹریزا کے خلاف منشیات کیس کے سلسلے میں عدالت نے فریقین کے وکلاء حتمی دلائل مکمل کرنے کا حکم دے دیا تھا جس کے بعد دلائل مکمل کر لیے گئے۔ کرسمس سے قبل ہونے والی ایک سماعت کے دوران ملزمہ نے کمرہ عدالتمیں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرسمس کے موقع پر کوئی گفٹ وصول نہیں کروں گی، جیل سے رہائی کا دن میرے لیے خوشیوں بھرا دن ہوگا اور وہ دن جلد آنے والا ہے۔ کرسمس کا ذکر کرتے ہوئے ملزمہ کی آنکھوں میں آنسو بھی آگئے تھے۔ تاہم اب ماڈل کو بری خبر سناتے ہوئے بتایا گا کہ انہیں 10 سال جیل کی سزا ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ ٹریزا چیک ری پبلک کی مشہور و معروف ماڈل ہیں۔۔یاد رہے کہ غیر ملکی ماڈل کو منشیات برآمد ہونے پر ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ گذشتہ برس ہونے والی سماعت کے دوران ماڈل ٹیریزا نے بھی پاکستان کے سیاستدانوں کی طرح یوٹرن لے لیا تھا۔ پہلے ماڈل ٹیریزا نے منشیات اسمگلنگ کا اعتراف کیا جس کے بعد انہوں نے اپنا بیان بدل لیا اور کہا کہ میں تو ماڈلنگ اور اسلامی تعلیمات پر ریسرچ کرنے کے لیے پاکستان آئی تھی۔

متعلقہ خبریں