ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں نے اضافی ٹیکس ختم کردئیے ،اب صارفین کو100روپے کا کارڈ لوڈ کرانے پر کتنے پیسے ملیں گے ؟پاکستانیوں کے لیے خوشخبری آگئی

2019 ,جولائی 15



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) موبائل صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ٹیلی کمیونیکشن کمپنیوں نے فون کارڈز پر آپریشنل اور سروسز فیس ختم کردیں۔سپریم کورٹ نے ٹیلی کمیونیکشن کمپنیوں کو اضافی ٹیکس وصولی سے روک دیاتھا۔

جس کے بعد موبائل کارڈز پر آپریشنل اور سروسز فیس ختم کر دی گئی۔ صارفین کو 100 روپے کے لوڈ پر اب 76.94 کے بجائے 88.89 روپے ملیں گے اور آپریشنل و سروسز چارجز کی مد میں کارڈ سے 12 روپے 9 پیسے کی کٹوتی نہیں ہوگی۔پہلے موبائل کارڈ پر مختلف فیسز اور ٹیکسز کی مد میں 23.06 روپے کٹوتی کی جاتی تھی جسے کم کرکے اب 11 روپے 11 پیسے کردیا گیا ہے۔

    متعلقہ خبریں