بس اتنی ہی بات تھی ۔۔۔ شادی کے بعد شوبز کو چھوڑ جانے والی نامور پاکستانی اداکارہ نے شوبز میں واپسی کا فیصلہ کر لیا

2019 ,جون 2



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) شادی کے بعد شوبز سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنےوالی اداکارہ صوبیہ خان عید الفطر پر دوبارہ انٹری دینے کے لئے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ صوبیہ خان جنہوں نے آٹھ ماہ قبل عثما ن قادر سے نکاح کے بعد شوبز سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کر لی تھی عید الفطر پر تماثیل تھیٹر پر پیش کئے جانے والے اسٹیج ڈرامہ ’’ مجھے رنگ دے ‘‘ میں پرفارم کریں گی ۔ ان کے ہمراہ دیگر فنکاروں میں ہماعلی، لائقہ خان، نگار چوہدری، رائنہ خان، قیصر پیا، گلفام ، طاہر نوشاد، سرفراز وکی، عمران شوکی، گڈو کمال اور دیگر شامل ہیں۔ ڈرامے کے رائٹر بلال چوہدری جبکہ پروڈیوسر اکبر بٹ اور حمزہ بٹ ہیں۔

متعلقہ خبریں