بڑی بریکنگ نیوز: شدید تنازعے کے بعد جہانگیر ترین نے اب تک کا سب سے بڑا قدم اٹھا لیا، پارٹی اورپوری قوم کو افسردہ چھوڑگئے

2019 ,اپریل 3



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین خان لندن روانہ ہو گئے ہیں .نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین لندن روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ ایک ہفتہ قیام کریں گے یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین کی سرکاری اجلاسوں میں شرکت پر اعتراض کیا تھا جس پر جہانگیر ترین میدان میں آئے اور ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں جہاں بھی جاتاہوں وہ وزیراعظم عمران خان کی مرضی اور خواہش کے مطابق ہو تاہے .گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے تمام رہنماؤں کو بیان بازی سے روک دیا ےہ اور کہا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات پر میڈیا میں گفتگو کرنا مناسب نہیں ہے، یاد رہے کہ خبر یہ تھی کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین نے شاہ محمود قریشی کے ساتھی سمجھے جانے والے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی مسائل کو حل کرنے کے لیے فیصلے کرنے میں تاخیر کی گئی اور ابھی تک کوئی فیصلے نہیں کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ عملی آدمی ہوں اور ہمیشہ سے کہتا ہوں کہ ہمیں فیصلے جلدی اور بروقت کرنے چاہئیں فیصلوں میں تاخیر سے کئی مسائل ہوجاتے ہیںان کا کہنا ہے کہ غلط فیصلہ کرنا کم از کم فیصلہ نہ کرنے سے بہتر ہوتا ہے، ہمیں فیصلے کرکے آگے بڑھنا چاہیے تھا لیکن ہم نے معاملات کو لمبا کھینچ لیا ہے۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عمران خان دور اندیش اور وژنری انسان ہیں جنہیں ایک ٹیم کی ضرورت ہے جو ان کے وژن کے لیے معاون ثابت ہوسکے ۔

متعلقہ خبریں