یا اللہ رحم ! پٹرول مہنگا ہوتے ہی ڈالر کی قیمت 150 روپے ۔۔۔۔ ایک خبرنے پوری قوم کے پیروں تلے زمین نکال دی

2019 ,اپریل 3



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک): ملکی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے بدھ انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت خریدمیں32پیسے اورقیمت فروخت میں27پیسے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئیں۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خریدمیں32پیسے اورقیمت فروخت میں27پیسے ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید141.09روپے سے بڑھ کر141.41روپے اور قیمت فروخت 141.19روپے سے بڑھ کر141.46روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید142.00روپے سے بڑھ کر142.50روپے اورقیمت فروخت142.50روپے سے بڑھ کر143.00روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ۔یوروکی قیمت خریدمیں2.10روپے اور قیمت فروخت میں50پیسے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید میں2.25روپی اور قیمت فروخت میں1.95روپے کانمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید158.70روپے سے بڑھ کر159.80روپے اورقیمت فروخت160.50روپے سے بڑھ کر161.00روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید184.75روپے سے بڑھ کر187.00روپے اورقیمت فروخت186.55روپے سے بڑھ کر188.50روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیم خدژہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈالر کی قیمت 150 سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔ دوسری جانب خبر یہ ہے کہ بھارتی اداکارہ روحی شیلیش کمار سنگھ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتی ہوئی بیک وقت7 گاڑیوں میں جا گھسیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روحیشیلیش کمار ایک ٹی وی اداکارہ ہیں جنہوں نے حال ہی میں’کیلنڈر گرلز‘ نامی فلم سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ہے۔ممبئی پو لیس کے مطابق روحی شیلیش کمار گزشتہ روز ممبئی کے ایک علاقے میں نشے کی حالت میں تیز رفتاری سےڈرائیونگ کرتی جارہی تھیں کہ انہوں نے کار پرسے اپنا قابو کھو دیا اوربیک وقت 7 گاڑیوں میں جا گھسیں۔ان میں 4 موٹر سائیکلیں ور 3 گاڑیاں شامل ہیں

متعلقہ خبریں