پیپلزپارٹی کی جانب سے حکومت گرانے کی دھمکی پر تحریک انصاف کا بھرپور ردعمل ، ایسا اعلان کردیا کہ بلاول اور آصف زرداری کے ہوش اڑ گئے

2019 ,اپریل 4



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو آصف زرداری سے اظہار لاتعلقی کا مشورہ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی جانب سے آصف علی زرداری کی اسلام آباد مارچ اور حکومت گرانے کی دھمکیوں پر ردعمل دیا گیا ہے۔ خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ بلاول باولا ہوگیا ہے جبکہ آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کی چیخیں نکلنے والی ہیں۔ خرم شیر زمان نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو آصف زرداری سے اظہار لاتعلقی کا مشورہ دیا ہے۔ خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ آج آصف علی زرداری کو نااہلی کے حوالے سے نوٹس جاری ہوگیا ہے۔ اس کیس میں جتنی بھی شہادتیں ہیں وہ چوروں کی طرف جا رہی ہیں، امید کر رہا ہوں اب یہ نہیں بھاگیں گے۔ انہوں نے کہا جو کیس نظر آرہا ہے جلد آصف علی زرداری صادق اور امین نہیں رہیں گے،۔پیپلزپارٹی والوں کی چیخیں نکلنے والی ہیں۔ پیپلزپارٹی کی اس بات پر بھی چیخیں نکلنی چاہیں کہ خورشید آج سندھ کے سب سے بڑے زمیندار کیسے بن گئے، جبکہ خورشید شاہ ایک محکمے میں میٹر ریڈر ہوا کرتے تھے۔ تحریک انصاف کے رہنما ثمان ڈار کا کہنا تھا ہائی کورٹ سے پہلے بھی انصاف ملا ہے اب بھی امید ہے، مہرین شاہ اور محمد ادریس کے نام پر بے نامی جائیدایں و گاڑیاں خریدی گئیں، زرداری بتائیں کہ یہ مہرین شاہ اور ادریس کون ہیں۔ بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا بلاول ‘‘باولا’’ ہوگیا ہے، اپنے ہی صوبے میں ٹرین مارچ کر رہا ہے، آج کے کیس کی ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے کہ کرپشن کنگ آصف علی زرداری کو نوٹسز جاری ہوئے، ایک مردے نے کس طرح آصف علی زرداری کے نام پر گاڑی کی ڈیوٹی ادا کی، زراری جیسے معاشی دہشتگرد کے کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے تک کرپشن کاخاتمہ ممکن نہیں۔

متعلقہ خبریں