شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے والا ارشد خان عرف چائے والا اب کہاں اور کس حال میں ہے ؟

2019 ,اپریل 11



لاہور ( مانیٹرنگ  ڈیسک ) ارشد چائے والا نے شوبز دنیا میں واپسی کے 2 روز بعد ہی پھر سے اس شعبہ سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں کنسٹرکشن سے متعلق خاندانی کاروبار کا حصہ بننے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آج سے 3 برس قبل منظر عام پر آنے والے اور دنیا بھر میں دھوم مچانے والے ارشد چائے والا سے متعلق طویل عرصے بعد کوئی خبر سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ارشد چائے والا نے شوبز دنیا میں واپسی کے 2 روز بعد ہی پھر سے اس شعبہ سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں کنسٹرکشن سے متعلق خاندانی کاروبار کا حصہ بننے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آج سے3برس قبل منظر عام پر آنے والے اور دنیا بھر میں دھوم مچانے والے ارشد چائے والا سے متعلق طویل عرصے بعد کوئی خبر سامنے آئی ہے۔دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے ارشد خان سے متعلق کچھ روز قبل معلوم ہوا تھا کہ انہوں نے پھر سے شوبز کی دنیا میں واپسی کیلئے کمر کس لی ہے۔ارشد خان اپنے خاندان کے بڑوں کے اعتراض کی وجہ سے مںظر عام سے غائب ہوگئے تھے، جبکہ انہوں نے ماڈلنگ کیلئے کی جانے والی تمام پیش کشوں کو قبول کرنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔تاہم پھر خبر سامنے آئی کہ ارشد خان نے ایک نئے مینیجر کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔نئے مینیجر کی خدمات حاصل کرنے کے بعد ارشد خان کو دوبارہ سے ماڈلنگ کی آفرز ہوئیں۔جبکہ کئی شاپنگ مالز کی جانب سے ارشد خان سے ماڈلنگ کیلئے معاہدے بھی کر لیے گئے۔لیکن اس خبر کے کچھ ہی روز بعد ایک اور نئی خبر سامنے آئی ہےارشد خان چائے والا نے کنسٹرکشن سے متعلق خاندان کاروبار کا حصہ بننے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں