شیخ رشید حکومت کیخلاف اندر ہی اندر یہ خطرناک کام کررہے ہیں ؟ سینئر صحافی ثبوتوں کے ساتھ منظرعام پر آگیا ، پنڈی بوائے کے ہوش اڑ گئے

2019 ,فروری 11



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تجزیہ کارمظہر عباس نے کہاہے کہ تحریک انصاف کو ایک بات سمجھنی پڑے گی کہ شیخ رشید حکومت کے لئے خودکش بمبار کا کام کررہے ہیں، تحریک انصاف کو تصادم کی راہ پر لے جا کر تحریک انصاف کانقصان ہوگا ، شیخ رشید کا کوئی نقصان نہیں ہوگا ۔  مظہر عباس نے کہا کہ چیئر مین پی اے سی کوہٹانے کے حوالے سے حکومت کاموقف درست نہیں ہے ، حکومت کو پتہ ہے کہ وہ اپوزیشن کے بغیر پارلیمنٹ کو لیکر آگے نہیں بڑھ سکتی اور نہ ہی کوئی قانون سازی کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوجھکنا پڑتا ہے اور چیزیں آگے لیکر جانی پڑتی ہیں، تحریک انصاف کو ایک بات سمجھنی پڑے گی کہ شیخ رشید حکومت کے لئے خودکش بمبار کا کام کررہے ہیں، تحریک انصاف کو تصادم کی راہ پر لے جا کر تحریک انصاف کانقصان ہوگا ، شیخ رشید کا کوئی نقصان نہیں ہوگا ۔ ان کا کہناتھاکہ دلچسپ بات ہے کہ پیپلز پارٹی کہتی ہے کہ این آر او نہیں ہونے دینگے اورعلیمہ خان کو این آر اودیدیا گیا ، یہ بات بڑی مضحکہ خیز ہے کہ حقیقت میں این آر او پیپلز پارٹی کے ساتھ جڑا ہواہے ۔

متعلقہ خبریں