یہ کس کا بچہ ہے ۔۔۔۔۔؟ ایان علی کی گود میں بیٹھے بچے کی تصویر کی حقیقت نے پاکستانی قوم کو دنگ کر ڈالا

2019 ,اپریل 11



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کرنسی سمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی چند ماہ قبل چینلز کی زینت بنی رہیں کیونکہ ان پر منی لانڈرنگ کا کیس تھا جس کہ باعث انکا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا گیا. لیکن اب انہیں چھوڑ دیا گیا ہے اور وہ آج کل اپنا علاج کروانے کے لئے غیر ملک میں مقیم ہیں. انہی وجوہات کی بنا پر وہ سوشل میڈیا پر اپنا نطر نہیں آرہی تھیں لیکن اب ایک لمبی خاموشی کے بعد سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہیں، ماڈل گرل نے ایک ننھے بچے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے یہ وضاحت بھی کی ہے کہ یہ ان کے قریبی دوست کا بچہ ہے۔تفصیلات کے مطابق ماڈل گرل ایان علی ایک طویل خاموشی کے بعد منظر عام پر آئی ہیں ۔ انہوں نے لگ بھگ سوا 2 سال بعد سوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے ساتھ ایک ننھا بچہ بھی موجود ہے۔ ایان علی نے انسٹاگرام پر آخری پوسٹ 5 جولائی 2016 کو کی تھی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی تھی جس کے بعد ان کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر ایک لمبی خاموشی چھائی رہی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایان علی نے انسٹاگرام پر بچے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ تمام لوگوں کو ہیلو، امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے‘۔ ایان علی نے کمال عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بھی غلط فہمی سے بچنے کیلئے تصویر میں نظر آنے والے بچے کے حوالے سے بھی وضاحت کردی اور کہا ’ یہ بہت ہی پیارا بچہ میرے بہترین دوست کی بیٹی ہے.ایان علی نے بتایا کہ وہ بیمار تھیں اور بیرون ملک علاج کرارہی تھیں ، ان کے فائنل میڈیکل چیک اپ ہوگئے ہیں اور اب وہ جلد پاکستان واپس آئیں گی۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اس بچی کا تعلق زرداری فیملی سے ہے لیکن یہ سب قیاس آرائیاں تب دم توڑ گئیں جس ماڈل گرل نے اس کے بارے میں خود تصدیق کر دی کہ یہ انکی دوست کی بیٹی ہے

متعلقہ خبریں