بریکنگ نیوز: مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کو ایسے عہدے سے نواز دیا گیا کہ پورا ملک حیران رہ گیا

2019 ,فروری 11



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا چیئر مین منتخب کرلیا گیا ۔ پیر کو مولانا فضل الرحمن کے بیٹے مولانا اسعد محمود کو حکومت اور اپوزیشن نے متفقہ طورپر کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا۔ دوسری جانب مولانا سمیع الحق مرحوم کے بیٹے حامد الحق جمعیت علمائے اسلام (س) کے امیر منتخب کر لئے گئے۔مولانا حامد الحق 5 سال کی دستوری مدت کیلئے امیر منتخب ہوئے جے یو آئی (س) کی مرکزی مجلس شوریٰ نے مولانا حامد الحق کو متفقہ طور پر امیر منتخب کیا۔ مولانا حامد الحق نے کہا ہے طالبان اور امریکہ کے مذاکرات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا مولانا سمیع الحق شہید کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ خبریں