مجھے تو اپنی فکر پڑ گئی ہے کہ ۔۔۔۔ٗ ویر اعظم کے کزن حفیظ اللہ خان نے ایسی بات کہہ دی کہ پورا ملک دنگ رہ گیا

2019 ,اپریل 26



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ ملک میں جو حالات جارہے ہیں ایسے میں تو مجھے تو اپنی فکر پڑی ہوئی ہے کہ میرا کیا بنے گا ؟یہ کسی اور مار پر ہیں ، خدا کے لئے اس ملک کو رہنے دیں۔  حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ ملک میں جو حالات جارہے ہیں ایسے میں تو مجھے تو اپنی فکر پڑی ہوئی ہے کہ میرا کیا بنے گا ؟نواز شریف لندن سے بیٹی کے ساتھ جیل میں آئے تھے، یہ کسی اور مار پر ہیں ، ہم پاکستان کا کتنی بار بیڑا غرق کریں گے ، خداکیلئے اس ملک کورہنے دیں ، شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل پر ڈالنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ، وہ بہت دلیر آدمی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چند چیزو ں پر بحث نہیں ہوسکتی جن میں پاکستان کا نظام اور پاکستان کا نظریہ شامل ہے ، صدارتی نظام ایک ڈکٹیٹر نے چنا تھا ، پارلیمانی نظام بھارت میں چل سکتاہے اور دنیا بھر میں چل سکتاہے لیکن ہمارے ملک میں یہ غیر موثر ہے ۔ دوسری جانب تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ بڑے گھروں اور بڑی جگہوں پر بہت چھوٹے لوگوں کو بٹھا دیا گیاہے اور وہ چھوٹے پن کا مظاہرہ کررہے ہیں، مفتاح اسماعیل کا گناہ صرف یہ تھا کہ وہ حکومت کے خلاف بولنے لگے تھے ۔جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ بڑے گھروں اور بڑی جگہوں پر بہت چھوٹے لوگوں کو بٹھا دیا گیاہے اور وہ چھوٹے پن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کا گناہ صرف یہ تھا کہ وہ حکومت کے خلاف بولنے لگے تھے ، اس سے ثابت ہوگیا کہ ان کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہاہے۔

متعلقہ خبریں