’’ بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے میں ۔۔۔۔‘‘ عثمان بُزدار کے اعلان نے پنجابیوں کا خون گرما دیا، ایسا اعلان کر دیا کہ پورے بھارت کے اوسان خطا ہوگئے

2019 ,فروری 26



لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، ملک کے چپے چپے کے دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں ، انڈیاکے مذموم مقاصد کو انشااللہ خاک میں ملا دیں گے اگرموقع ملا تو فرنٹ لائن پر جاکر وطن کی حفاظت کروں گا۔  بھارتی در اندازی کے بعد ساری قوم ایک پیج پر جمع ہوگئی ہے۔ بھارتی کی اس شیطانی حرکت پر وفاقی وزراء اور دیگر شخصیات کی جانب سے بہترین جواب دئیے جا رہے ہیں ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ملک کے چپے چپے کے دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں ، انڈیاکے مذموم مقاصد کو انشااللہ خاک میں ملا دیں گے۔وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ موقع ملا تو فرنٹ لائن پر خود جا کر اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ وطن کی حفاظت کروں گا ، دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ میں نے کوٹ لکھپت جیلمیں میاں نواز شریف سے ملاقات کی ، انہوں نے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور پاکستانی حدود میں داخلے پر اظہار تشویش کیا اور اس کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ وطن عزیز کی حفاظت فرمائے اور پاکستان پر کبھی کوئی آنچ نہ آئے۔ آمین۔ ایک اور ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ ہمارے پیارے ملک ، ہماری سرزمین کی حفاظت فرمائے اور اس پر اپنا کرم کرے ، پاکستان زندہ باد ہمیشہ ، یہ زمیں مقدس ہے ماں کے پیار کی صورت اسی طرح چئیرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ دنیا کو اس جارحیت کی مذمت کرنی چاہیے اور پاکستان کے پاس جوابی کاروائی کا حق محفوظ ہے۔


متعلقہ خبریں