دوسروں کو عمران خان کو ووٹ کے مشورے دینے والی بشریٰ انصاری نے آج تحریک انصاف کے امیدوار کے ساتھ کیا کھیل کھیل گئیں ؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

2018 ,جولائی 25



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ دیں عمران خان کو ووٹ میں تو چلی کینیڈا،، عوام کو عمران خان کے لیے ووٹ دینے کی تاکید کرنے والی بشریٰ انصاری الیکشن سے ایک روز قبل کینیڈا روانہ ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک سال کے اندر اندر تحریک انصاف نے جس طرح سے پاکستانی سیاست میں قدم جمائے ہیں اور اپنی سیاسی ساکھ کو مضبوط کیا ہے اس کی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کم ہی مثال ملتی ہے۔پانامہ لیکس کیس سے شروع ہونے والی پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی فتوحات کا شروع ہونے والا سفر کہیں بھی تھمتا ہوا دکھائی نہیں دیتا۔اس دوران جس طرح عمران خان کے سیاسی لہجے اور طرز عمل میں پختگی آئی ہے وہ بھی قابل ذکر ہے۔ایک جانب تحریک انصاف کی مضبوط ہوتی ہوئی سیاسی پوزیشن تو دوسری جانب اسکی حریف جماعتوں کی گرتی ہوئی ساکھ نے تحریک انصاف کو پاکستانی سیاست کی چوٹی کی جماعت بنا دیا ہے۔کل عوام پاکستان تحریک انصاف کے لیے نکلے گی یا نہیں یہ فیصلہ تو کل اس وقت تک ہوچکا ہوگا۔تاہم بڑی بڑی شخصیات نے عمران خان کے حق میں بیانات دئیے ہیں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تبدیلی کے لیے عمران خان کو ووٹ دیں۔تاہم کچھ شخصیات ایسی بھی ہیں جنہوں نے عوام سے تو عمران خان کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے تاہم خود الیکشن سے ایک روز قبل ہی پاکستان سے روانہ ہو گئی ہیں ۔ان میں بشریٰ انصاری ،ماہرہ خان اورہمایوں سعید شامل ہیں۔بشریٰ انصاری نے کچھ روز قبل زور و شور سے عمران خان کے حق میں بیان دیا تھا اور عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ تبدیلی کے لیے عمران خان کو ووٹ دیں۔تاہم الیکشن سے ایک روز قبل بشریٰ انصاری عمران خان کو ووٹ دینے کے لیے رکنے کی بجائےکینیڈا روانہ ہوچکی ہیں جہاں وہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہم ایوارڈز میں شرکت کریں گی۔

متعلقہ خبریں