الیکشن جیتنا تھا۔۔۔۔ عوام کے سامنے چھاتی چوڑی کرنی تھی سو کر لی

2019 ,فروری 26



اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان بھارت کے خلاف پوری طرح سے متحد ہے ، بھارت کو علم ہونا چاہیے کہ ہماری افواج پوری طرح چوکناہیں ، بھارت جنگی جنون کو انتخابی مہم کے طور پر استعمال کررہاہے ، بھارت میں الیکشن جیتنے کا آسان نسخہ پاکستان کے خلاف طبل بجانا ہے۔  پیپلزپارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی فضائیہ کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے ردعمل میں کہا پاکستان بھارت کے خلاف پوری طرح سے متحد ہے ، بھارت کو علم ہونا چاہیے کہ ہماری افواج پوری طرح چوکناہیں ، بھارت جنگی جنون کو انتخابی مہم کے طور پر استعمال کررہا ہے ، شیری رحمان نے کہا کہ بھارتی حکومت نے اپنے معاشرے کو حصوں بانٹ دیا ہے ، بھارت میں الیکشن جیتنے کا آسان نسخہ پاکستان کے خلاف طبل بجاناہے۔بھارت نے رات کو بھی کیا اس میں اسے منہ کی کھانی پڑی اور نقصان پہنچانے کا دعوی کیا ، لیکن کیا نقصان پہنچایا؟ حرکت صرف بھارتی عوام کے سامنے چھاتی چوڑی کرنے کے لیے تھی، اس حرکت سے بھارت میں بھی مودی حکومت پر سوال اٹھیں گے۔ خیال رہے کہ انڈیا کے جنگی طیاروں نے منگل کو علی الصبح پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے اور پاکستانی طیاروں کے فضا میں آنے کے بعد وہ جلدبازی میں اپنا ’پے لوڈ‘ گرا کر واپس چلے گئے ، ادھر انڈیا کا کہنا ہے کہ اس نے ایک ’غیر عسکری‘ کارروائی میں بالاکوٹ کے علاقے میں واقع کالعدم شدت پسند تنظیم جیشِ محمد کے کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں بتایا کہ انڈین فضائیہ کے طیاروں نے مظفر آباد کے پاس لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی، لیکن پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں وہ واپس چلے گئے ، میجر جنرل آصف غفور نے یہ دعویٰ بھی کیا پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کے نتیجے میں انڈین فضائیہ کے طیاروں نے اپنا ‘پے لوڈ’ (جہاز پر موجود گولہ بارود) بالاکوٹ کے نزدیک گرا دیا، لیکن اس سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ، فوجی ترجمان کی پہلی ٹویٹ پاکستانی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے کے قریب کی گئی جس میں انھوں نے کہا کہ انڈین طیاروں نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی ہے اور اس کی تفصیلات سے جلد آگاہ کیا جائے گا ، انڈین طیارے لائن آف کنٹرول عبور کر کے پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے مظفرآباد سیکٹر میں تین سے چار میل اندر آئے۔ میجر جنرل آصف غفور کے مطابق چونکہ انڈین طیاروں کو واپس جانے پر مجبور کر دیا گیا تو انھوں نے اپنا گولہ بارود گرا دیا جو ایک کھلے علاقے میں گرا ، فوجی ترجمان کے مطابق یہ گولہ بارود نہ تو کسی عمارت پر گرا اور نہ ہی اس سے کوئی جانی نقصان ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں