ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی مدت ختم ہونے میں ایک دن باقی،60 ہزار افراد نے استفادہ کرلیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ

2019 ,جون 29



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیراعظم کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے 60 ہزار افراد نے استفسادہ کرلیا ہے جبکہ ایمنسٹی سکیم کی مدت ختم ہونے میں ایک دن باقی ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع ایف بی آر کے حوالے سے کہا کہ 60 ہزار افراد نے ایمنسٹی سکیم سے استفادہ کرلیا ہے، ن لیگ کی حکومت کے مقابلے 13 ہزار زائد افراد نے استفادہ کیا، گزشتہ سال جون تک 47 ہزارافراد ایمنسٹی سکیم سے استعفادہ کیا تھا۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ آن لائن پورٹل پرایک لاکھ افرادکی رجسٹریشن کی صلاحیت ہے، ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں تاحال توسیع کا فیصلہ نہیں کیا گیا، ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی آخری تاریخ 30 جون ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ قانون میں ایمنسٹی سکیم میں توسیع کی گنجائش نہیں۔

    متعلقہ خبریں