معروف اداکارہ انتقال کرگئیں

2018 ,جولائی 17



ممبئی (مانیٹرنگ رپورٹ) بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ ” ریٹا بہادری “ آج ممبئی کے ایک ہسپتال میں 62 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں ہیں۔ ریٹا کا سوجے ہسپتال میں گردوں کا علاج جاری تھا کیونکہ ان کا ایک گردہ کافی کمزور ہو چکا تھا اور ڈائلسسز جاری تھے۔ تاہم وہ گزشتہ رات تقریبا 1 بج کر 5 منٹ پر دم توڑ گئیں جس کے بعد ان کے اہل خانہ ان کی صبح چار بجے لاش لے کر گھر روانہ ہو گئے ۔

ریٹا نے پانچ دہائیوں میں مختلف کئی نامور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ” کبھی ہاں کبھی ناں “ ، دل ول پیار ویار ، میں مدھوری بننا چاہتی ہوں ، جیسے معروف فلمیں شامل ہیں جبکہ وہ گجراتی فلموں میں بھی کام کرتی رہیں ۔

متعلقہ خبریں