توبہ توبہ اتنا بڑا جھوٹ ۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان چین میں اپنی تقریر میں کیا کہہ گئے ؟ پاکستان میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا

2019 ,اپریل 26



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) زبان کی پھسلن ہے یا کوئی تحریری غلطی ، عمران خان نے چین میں اپنی تقریر کے دوران ایک اور عجیب و غریب اور خلاف حقیقت بات کہہ ڈالی۔ اپوزیشن جماعتوں نے ہنگامہ کھڑا کر دیا ۔ وزیر اعظم نے چین میں کی گئی اپنی تقریر کے دوران خیبر پختونخوا میں پانچ ارب درخت لگانے کا دعویٰ کر ڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی پی رہنماء فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران نیازی نے چین میں کہاکہ کےپی میں5 ارب درخت لگائے گئے۔اب یہ زبان کی پھسلن نہیں ہے بلکہ نیازی نے لکھی ہوئی تقریرمیں سفید جھوٹ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیازی کا جھوٹ اسپیڈ کی لائٹ سے بھی تیزہوگیا ہے۔ وزیراعظم بتائیں کیا جادو ہے کہ چین جاتے جاتے درخت ایک سے5 ارب ہوگئے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جھوٹ اورجھوٹا پروپیگنڈہ تحریک انصاف کی سیاست کی بنیاد ہے، یاد رہے کہ یہ بھی خبر ہے کہ وزیراعظم عمران خان چینی صدر کی جانب سے عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں دی گئی تقریب میں پہنچ گئے، گریٹ ہال آمد پر شی جن پنگ نےان کا استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان جو ان دنوں چین کے چار روزہ دورے پر بیجنگ میں موجود ہیں، اس موقع پر چینی صدر کی جانب سے عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جس میں وزیر اعظم عمران خان بھی مدعو ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عمران خان تقریب میں شرکت کیلئے بیجنگ کے گریٹ ہال پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر انہوں نےچینی صدر شی جن پنگ سے مصافحہ کیا۔ دونوں رہنماوں نے تصاویر بھی بنوائیں۔ یاد رہے کہ چینی صدر اور وزیراعظم عمران خان کی ون آن ون ملاقات 28اپریل کو شیڈول ہے۔ اور اب عمران خان کے حوالے سے یہ خبر آئی ہے۔

متعلقہ خبریں