بے وفائی کرنے پر لڑکی نے محبوب کی بریانی بنا کر پورے محلے کو کھلا دی

2018 ,نومبر 22



دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں مقیم مراکش سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان لڑکی نے اپنے محبوب کی طرف سے دھوکہ ملنے پر اس کا قتل کر دیا اور پھر اس کی بریانی بنا کر پورے محلے والوں کو کھلا دی جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی بھی شامل تھے ۔
 مراکشی لڑکی اور اس کے ہم وطن لڑکے کے درمیان سات سال پرانا تعلق تھا لیکن کچھ عرصہ پہلے لڑکے کو کسی اور لڑکی کے ساتھ محبت ہو گئی اور اس نے مراکشی لڑکی سے کہا کہ وہ نئی محبوبہ سے شادی کر نے جارہاہے جس پر وہ دلبرداشتہ ہو گئی اور اس نے لڑکے سے بدلہ لینے کا فیصلہ کر لیا ۔ لڑکی نے غصے میں آکر اپنے محبوب کو العین کے علاقے میں اپنے گھر میں قتل کر دیا اور پھر اس کے جسم کے چھوٹے چھوٹے ٹکرے کرنے کے بعد مشین کے ذریعے اس کا قیمہ بنایا ۔ اس کے بعد لڑکی نے عرب کی مشہور پکوان مکبوس بنایا جو کہ بریانی جیسی ہو ہوتی ہے ، اور پورے محلے میں رہنے والے تمام غیر ملکی ملازمین کو کھلادی جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی بھی شامل تھے ۔
تاہم وہ پکڑی کس طرح گئی ؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا جواب سن کر آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا ۔ لڑکے کے بھائی نے گمشدگی کی رپورٹ کروائی جس کے بعد پولیس نے اس کی تلاش شروع کی تاہم جب پولیس اس کے گھر پہنچی اور چھان بین کے دوران قیمہ بنانے والی مشین برآمد ہوئی جس پر شبہ ہونے پر پولیس اہلکاروں نے اس کا جائزہ لیا تو اس کے اندر سے ایک دانت پھسا ہوا ملا ، جس پر اس کا ڈی این اے کروایا گیا ۔ جس کے بعد ہر چیز شیشے کی طرح صاف ہو گئی کیونکہ وہ دانت مقتول کا تھا ۔پولیس کا کہناہے کہ لڑکی ان کی حراست میں ہے اور جلد ہی اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

متعلقہ خبریں