وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اہم ترین ملاقات ۔۔۔ بالآخر بڑے فیصلے کا وقت آہی گیا

2019 ,اپریل 26



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے ملاقات کی.تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی اس ملاقات میں سیاسی صورت حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور گندم خریداری مہم، بارشوں سے فصلوں کو نقصانات کے ازالے پر تبادلہ خیال کیا.اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے فصلوں کے نقصانات پر کاشت کاروں کو ریلیف دینے کی یقین دہانی کرائی.سردار عثمان بزدار نے کہا کہ گندم خریداری مہم کےدوران کسانوں کو محنت کا پورا معاوضہ ملے گا، حالیہ بارشوں سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں، اس ضمن میں بورڈ آف ریونیو، پی ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کر دیں.عثمان بزدار نے کہا کہ سروے رپورٹ کے بعد کسانوں کے نقصانات کا ازالہ کریں گے، مشکل وقت میں کاشت کاروں کے ساتھ کھڑے رہیں گے، خریداری مہم کے دوران کاشت کاروں سے گندم کا دانہ دانہ خریدا جائے گا، گندم خریداری کے لیے رواں سیزن میں 130 ارب روپے مختص کئے ہیں.یاد رہے کہ آج وزیر اعلیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ عوام کو زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہماری حکومت کا ایجنڈا ہے، چینی کی قیمت میں بلا جوازاضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یہ بھی خبر تھی کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کو زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہماری حکومت کا ایجنڈا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت میں بلا جوازاضافہ برداشت نہیں کیا جائے گوعثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت چینی کی قیمت میں استحکام کے لیے ہرممکن اقدام کرے گی، عوام کوزیادہ ریلیف فراہم کرنا ہماری حکومت کا ایجنڈا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مجھےصوبے کے عوام کا مفاد بے حد عزیزہے، کسی کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ چینی کی قیمت میں بلاجوازاضافہ روکنے کے لیے ہرآپشن استعمال ہوگا،

متعلقہ خبریں