اسد عمر میدان میں آ گئے واضح اعلان کر دیا

2019 ,جولائی 15



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) برطانوی اخبار ” ڈیلی میل “ میں صحافی ” ڈیوڈ روز “ کا آرٹیکل شائع ہوا جس میں انہوں نے شہباز شریف پر زلزلہ زدگان کیلئے دی جانے والی برطانوی امداد میں چوری کا الزام عائد کیا جس پر بعد میں برطانوی حکومت کی جانب سے تردید بھی جاری کی گئی تاہم اس وقت یہ موضو ع پاکستان میں زیر بحث ہے اور اب اسد عمر بھی میدان میں آ گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ بحث چل رہی ہے کہ اسد عمر پی ٹی آئی میں شمولیت سے قبل پنجاب میں 2009 سے 2012 تک پنجاب میں ڈی ایف آئی ڈی کے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے چیئرمین رہے ہیں۔

جس پر اب پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزیر خزانہ اور موجودہ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اسد عمر میدان میں آ گئے ہیں ۔ اسد عمر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”کچھ صحافی اور شریف خاندان کے حمایتی ڈیلی میل کی خبر گھماتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ میں ڈی ایف آئی ڈی کے تعاون سے چلنے والے ادارے پنجاب سکل ڈویلپمنٹ کا چیئرمین تھا ، ہاں ! میں تھا لیکن ڈیلی میل کا آرٹیکل زلزلہ ریلیف فنڈ کے پیسے چرانے کا الزام شریف خاندان پر لگا رہا ہے جس کا سکل فنڈ کے ساتھ کچھ لینا دینا نہیں ہے ۔“ اپنے دوسرے پیغام میں اسد عمر کا کہناتھا کہ ” اس کو بولتے ہیں سوال گندم جواب چنا ، برطانیہ کا صحافی کہہ رہاہے شریف خاندان نے زلزلہ ریلیف فنڈ سے چوری کی اور جواب مل رہاہے کہ میں سکل فنڈ کا چیئرمین تھا !!یعنی ایک نیا قطری خط ایجاد کرنے کی کوشش ۔“

متعلقہ خبریں