سینیٹ اجلاس: مراد سعید نے ایسا کیا کہہ دیا کہ ’ سسی پلیجو ‘ ایوان چھوڑ کر ہی چلی گئیں؟ جان کر آپ بھی یقین نہیں کریں گے

2019 ,اپریل 26



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینیٹ اجلاس کے دوران ٹول ٹیکس میں اضافے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد پی پی پی کی سینیٹر ایوان چھوڑ کر چلی گئیں۔ جمعہ کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر سسی پلیجو نے اضافی ٹول ٹیکس کے حوالے سے سوال کیا کہ اضافی ٹول ٹیکس کیوں لیا جاتا ہے؟ جس پر وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ اضافی ٹیکس نہیں لیا جاتا، لوٹ کھسوٹ پکڑی گئی ہے، اس لیے ان کو تکلیف ہو رہی ہے۔اس کے بعد سینیٹر سسی پلیجو اور وزیر مواصلات مراد سعید کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر پی پی پی کی خاتون سینیٹر ایوان سے چلی گئیں۔ دوسری جانب وزیرمواصلات مرادسعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھرمیں بچےمررہےتھے، بلاول یوتھ فیسٹیول میں جشن منارہےتھے، سندھ میں علاج، تعلیم، سڑکیں تباہ کردی گئیں۔مرادسعید کا کہنا تھا بھٹوہاؤس کا انچارج گرفتار ہوچکا، انہیں اس بات کاغصہ ہے، وزیراعظم نے یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا تو انہیں غصہ آگیا، جتنی تحاریک چلانی ہیں چلایں لیکن اب بچنے والے نہیں۔وزیرمواصلات نے کہا لوٹی دولت واپس لائیں گےاورقوم پرلگائیں گے، ابھی دھمکی دیکرگئےہیں کہ ملک ٹوٹ سکتاہے، ملک تاقیامت قائم رہےگاخطرہ زرداری اور ٹھیکیداروں کوہے، سندھ کاپیسہ جیبوں میں ڈالناچھوڑیں عوام پرلگائیں۔ان کا کہنا تھا روٹی، کپڑا، مکان کے پیسوں سے آکسفورڈ کی فیسیں بھری گئیں، بلاول کےابوکی کرپشن کےدفاع میں ایک وزیراعظم چلاگیاتھا، عجب کرپشن کی غضب کہانی،راجہ رینٹل کیس سب کویادہے۔مراد سعید نے کہا مہنگائی اور بے روزگاری سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ہے ، کرپشن کاان سے پیسہ نکالیں گے تب مہنگائی ختم ہوگی ، ہر سال اتنا شئیر ملتا تھا تو اتنا پیسہ کہاں گیا۔وزیرمواصلات کا کہنا تھا عمران خان کی قیادت میں انصاف ہوگا تعلیم عام ہوگی، انھوں نے سندھ کا سب کچھ تباہ کر دیا، سارا پیسا کہا لگایا،اب ابو بچاؤ نہیں ہوگا، انھوں نے تو لات سے حکومت گرانی تھی، تنی لاتیں مارنی ہیں مارلیں۔انھوں نے کہا دھمکی دی کہ پاکستان ٹوٹ سکتا ہے ، پاکستان تا قیامت تک نہیں ٹوٹے گا، یہ سب اپنے کرپشن چھپانے کے لئے یہ کر رہے ہیں، پیسہ واپس نہیں کرنااس لیےشورہورہاہے، 500 کروڑ ان لوگوں سے ہم نے واپس لیاہے۔بد قسمتی دیکھ لیں کہ 35 سال ملک پر آپ کی حکومت ہو ، ایک اسپتال نہیں بنایا گیا جہاں اپنے علاج کیلئے اسپتال نہیں۔

متعلقہ خبریں