’’ سب پر اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان کی حقیقی قوت کا راز کھل جانا چاہیئے‘‘ پاکستانی شہید’ نعیم راشد‘ کی اہلیہ کا بین الاقوامی میڈیا کو انٹر ویو، وزیر اعظم عمران خان نے شاندار اعلان کر دیا

2019 ,مارچ 20



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملے میں شہید پاکستانی نعیم راشد کی اہلیہ کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ’ نعیم راشد شہید کی اہلیہ کے الفاظ سے عالم اسلام اور غیر اسلامی دنیا، سب پر اللہ اور اس کے رسول صل اللہ علیہ وسلم پر ایمانکی حقیقی قوت کا راز کھل جانا چاہئیے۔وزیراعظم عمران خان نے شہید نعیم راشد کی بیوہ کے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا اور کہا کہ شہید کی اہلیہ کے بیان سے یہ عقیدہ بھی آشکار ہونا چاہیے کہ اللہ اور اس کے رسول صل اللہ علیہ وسلم پر ایمان  انسانوں کی کایا پلٹتے ہوئے کیسے انہیں تقویت بخشتا اور محبت آشنا کرتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھنے والے خود سے اپنے پیاروں کو چھین لینے والے سفاک قاتل اور دہشت گرد کے بارے میں بھی دل میں رحم سنبھال کر رکھتے ہیں‘۔خیال رہے کہ سانحہ نیوزی لینڈ میں اپنا شوہر اور بیٹا کھو دینے والی بہادر خاتون امبرین نعیم کا انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری شادی 1996ء میں ہوئی تھی اور نو ماہ بعد ہمارا بیٹا طلحہ پیدا ہوا۔وہ وقت ہماری زندگی کا سب سےخوشگوار وقت تھا۔میں جانتی ہوں کہ میرے شوہر ایک بہادر انسان تھے۔وہ سب کا خیال رکھنے والے انسان تھے یہی وجہ ہے کہ میرے شوہر نے دیگر لوگوں کی زندگیاں بچانے کی کوشش کی کیونکہ محبت ہی آپ سے ایسا کرواتی ہے۔شہید کی اہلیہ کا اپنے بیٹے سے متعلق بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا بیٹا طلحہ بچپن سے ہی خیال رکھنے والا تھا اور ہم دوسرے بچوں کو مثال دیتے تھے کہ آپ بھی طلحہ جیسے بنو۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے حملہ آور پر ترس آتا ہے کہ اس کے دل میں محبت نہیں بلکہ نفرت تھی۔حملہ آور کے دل میں نفرت ہے، وہ سکون کی اس کیفیت کو کبھی محسوس نہیں کرسکتا جو ہم کرسکتے ہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ اس مسجد کا دوبارہ رخ کریں گی؟ جس کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلکل مجھے اس واقعے نے مزید مضبوط کیا ہے۔اس واقعے نے مجھے اور میرے خاندان کو مزید مضبوط کیا ہے۔غیر ملکی صحافی بھی اس پاکستانی خاتون سے اتنی متاثر ہوئی اور کہا میں آپ سے بہت متاثر ہوئی ہوں کیا آپ میں آپکو گلے لگا سکتی ہوں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ بلکل۔شوہر اور بیٹے کو اچانک کھو دینے والی خاتون کی چہرے پر مسکراہٹ اور بہادری دیکھ کر صحافی کی بھی آنکھیں بھیگ گئیں۔جب کہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان اس سے قبل شہید نعیم راشد کےلیے قومی ایوارڈ کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں نیوزی لینڈ میں دہشت گرد سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے پاکستانی شہری نعیم راشد کےلیے قومی ایوارڈ کا اعلان کیا۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ نعیم راشد نے دہشتگردی سے نمٹنے کےلیے کوشش کی۔ پاکستان کومیاں نعیم راشد پرفخرہے۔

متعلقہ خبریں