سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکہ کیس میں تمام ملزمان کو بری کرنے پر پاکستان بھی میدان میں آگیا ، اچانک انڈیا کے ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی

2019 ,مارچ 20



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی عدالت نے سمجھوتہ ایکسپریس کے مرکزی ملزمان کو رہا کر دیاجس پر پاکستان کی جانب سے فیصلہ کی شدت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کی رہائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کو چھوڑنا انتہائی قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد واقعے میں شہید ہونے والے 42 پاکستانیوں کے اہل خانہ کو کیا جواب دیا جائے گا۔ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کوچھوڑنا بھارت کا انتہائی غلط قدم ہے جس کی تفصیلات اکٹھی کررہے ہیں اور اس حوالے سے جلد باقاعدہ بیان جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بھارت کی خصوصی عدالت نے سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکے کیس میں سوامی اسیم آنند سمیت تمام چار ملزمان کو بری کر دیا۔بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق عدالت کا کہنا تھا کا استغاثہ ملزمان کا دھماکے میں ملوث ہونا ثابت نہیں کر سکا۔پنچ کولا کی قومی تفتیشی ایجنسی کی خصوصی عدالت کی جانب سے بری ہونے والوں میں اسیم آنند ،لوکیش شرما ،کمال چوہان اور راجندر چودھری شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں