خوشخبری پر خوشخبری ۔۔۔ رات گئے ن کو ایک اور بڑی خوشخبری سنا دی گئی ، پوری پارٹی میں جشن کا سماں

2019 ,اپریل 11



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) خواجہ برادران کو بھی ریلیف کی خوشخبری سنا دی گئی، میڈیا رپورٹ کے مطابق ن لیگ کیلئے اپریل کا مہینہ مبارک ثابت ہوا، خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو اگلے ہفتے تک اچھی خبر مل جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق رواں اپریل کا مہینہ مسلم لیگ ن کیلئے سیاسی مشکلات کے طویل دورانیہ کے بعد بے حد اچھا ثابت ہوا ہے۔ چند ہی روز میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی رہائی، شہباز شریف کے نام کا ای سی ایل سے اخراج، حمزہ شہباز کی گرفتاری روکنے کا عدالتی حکم اور حنیف عباسی کی عمر قید کی سزا کی معطلی کی خبروں نے سابق حکمراں جماعت کو سکھ کا سانس لینے کا موقع دیا ہے۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کیلئے ایک اور اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماوں خواجہ برادران کو بھی جلد خوشخبری ملنے والی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو اگلے ہفتے تک ریلیف ملنے والا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چند ہی روز میں مسلم لیگ ن کے رہنماوں کو ملنے والے یکدم ریلیف سے حکمراں جماعت تحریک انصاف کی قیادت کافی حد تک پریشان ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم اپنے تحفظات کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ حمزہ شہباز جلد گرفتار ہوں گے، حکومت منی لانڈرنگ کے نئے شواہد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف اور شہباز شریف کیخلاف نئے مقدمات دائر کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کیخلاف مقدمات حکومت کی جانب سے ہی دائر کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں